جان پر کھیل کر حیرت انگیز کارنامے انجام دینے والا امریکی شہری

ویب ڈیسک  پير 3 نومبر 2014
خطروں کے کھلاڑی نک ویلینڈا نے 600 فٹب بلندی سے رسی پر چل کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو فائل

خطروں کے کھلاڑی نک ویلینڈا نے 600 فٹب بلندی سے رسی پر چل کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو فائل

شکاگو: بعض اوقات دنیا کو حیرت میں ڈال دینے کے لیے کچھ لوگ اپنی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آتے ایسے ہی ایک امریکی بازیگر نے سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر چلنے کے اپنے حیرت انگیز کرتب سے ہزاروں لوگوں کو سانس روکنے پر مجبور کردیا۔

امریکی کھلاڑی نک ویلینڈا نے شکاگو کی بلندو بالا عمارتوں کے درمیان 600 فٹ بلندی سے رسی پر چل کر نہ صرف اس چیلنج کو اپنے نام کر لیا بلکہ ہزاروں افراد کو حیرت میں بھی ڈال دیا، ان کی جان پر کھیل جانے والی چال دو حصوں پر مشتمل تھی جس کے پہلے حصے میں انہوں نے دل دہلا دینے والی چال کا آغاز مرینہ ویسٹ ٹاور کے 588 فٹ بلندی سے کیا اور شکاگو دریا کی دوسری جانب واقع لیو برنٹ کی عمارت کی جانب سفر کیا،اس دوران ہزاروں افراد ان کے اس حیرت انگیز اور ناقابل یقین کرتب پر زبرردست داد دیتے رہے اور ان کا یہ سفر 671 فٹ بلندی پر لیو برنیٹ کی عمارت  پر اختتام پذیر ہوا۔

نک ویلینڈا نے جب  اپنی واپسی  کا سفر شروع کیا تو ہوا ان کے مخالف چلنے لگی اوراس کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ تھی تاہم یہ تندوتیز ہوا ویلینڈا کو اس کے عزم سے نہ روک سکی اور انہوں نے ایسٹ ٹاور تک پہنچ کر اپنا سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیو برنٹ ویلینڈا نے 2013 میں دریائے ایری زونا کے اوپر 1500 فٹ بلندی پر چل کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس سے قبل وہ نیاگرا فال کو رسی پر چل کر پار کرنے والے پہلے شخص بن چکے ہیں جب کہ  ان کے دادا کارل ویلینڈا کی موت  بھی اس جان لیوا کھیل کے دوران واقع ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔