- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
جان پر کھیل کر حیرت انگیز کارنامے انجام دینے والا امریکی شہری

خطروں کے کھلاڑی نک ویلینڈا نے 600 فٹب بلندی سے رسی پر چل کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو فائل
شکاگو: بعض اوقات دنیا کو حیرت میں ڈال دینے کے لیے کچھ لوگ اپنی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آتے ایسے ہی ایک امریکی بازیگر نے سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر چلنے کے اپنے حیرت انگیز کرتب سے ہزاروں لوگوں کو سانس روکنے پر مجبور کردیا۔
امریکی کھلاڑی نک ویلینڈا نے شکاگو کی بلندو بالا عمارتوں کے درمیان 600 فٹ بلندی سے رسی پر چل کر نہ صرف اس چیلنج کو اپنے نام کر لیا بلکہ ہزاروں افراد کو حیرت میں بھی ڈال دیا، ان کی جان پر کھیل جانے والی چال دو حصوں پر مشتمل تھی جس کے پہلے حصے میں انہوں نے دل دہلا دینے والی چال کا آغاز مرینہ ویسٹ ٹاور کے 588 فٹ بلندی سے کیا اور شکاگو دریا کی دوسری جانب واقع لیو برنٹ کی عمارت کی جانب سفر کیا،اس دوران ہزاروں افراد ان کے اس حیرت انگیز اور ناقابل یقین کرتب پر زبرردست داد دیتے رہے اور ان کا یہ سفر 671 فٹ بلندی پر لیو برنیٹ کی عمارت پر اختتام پذیر ہوا۔
نک ویلینڈا نے جب اپنی واپسی کا سفر شروع کیا تو ہوا ان کے مخالف چلنے لگی اوراس کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ تھی تاہم یہ تندوتیز ہوا ویلینڈا کو اس کے عزم سے نہ روک سکی اور انہوں نے ایسٹ ٹاور تک پہنچ کر اپنا سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لیو برنٹ ویلینڈا نے 2013 میں دریائے ایری زونا کے اوپر 1500 فٹ بلندی پر چل کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس سے قبل وہ نیاگرا فال کو رسی پر چل کر پار کرنے والے پہلے شخص بن چکے ہیں جب کہ ان کے دادا کارل ویلینڈا کی موت بھی اس جان لیوا کھیل کے دوران واقع ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔