- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
امریکا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ورلڈ ٹریڈ سینٹردوبارہ کھول دیا گیا

دہشت گردی کا شکار ہونے والا ورلڈ ٹریڈ سینٹر 13 سال بعد دوبارہ کاروبار کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
نیو یارک: 13 سال قبل دہشت گردی کا شکار ہوکر تباہ ہوجانے والے امریکی ورلڈ ٹریڈ سینٹرکی دوبارہ تعمیر کی تکمیل کے بعد اسے ایک بار پھرکاروبارکے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس طرح یہاں چھائے موت کے سناٹے ایک بار پھر زندگی کی مسکراہٹوں سے جگمگا اٹھے ہیں۔
11 ستمبر 2001 میں دہشت گردوں نے جہاز امریکی ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرا کر اسے مکمل طور پر تباہ کردیا تھا، نیویارک میں واقع یہ بلندو بالا عمارت نہ صرف امریکا کی پہچان تھی بلکہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا ثانی آپ تھی،ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دوبارہ تعمیر کی تکمیل کو 13 سال لگے اور عمارت نہ صرف جدید ترین انداز میں تعمیر کی گئی بلکہ اس کا نام بھی تبدیل کر کے ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر رکھ دیا گیا ہے، عمارت کی 104 منزلیں ہیں اور یہ 1776 فٹ بلند ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ عمارت کی یہ بلندی امریکا کے آزادی کے سال کو ظاہر کرتی ہے، نئی عمارت تباہ شدہ عمارت سے بلند ہے جو کہ 1727 فٹ بلند تھی جب کہ سینٹر کی تعمیر میں 3.9 ارب ڈالر کی لاگت آئی۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 میں دہشت گردوں نے دو جہاز ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرا دیئے تھے جس کے نتیجے میں نہ صرف عمارت زمین بوس ہوگی تھی بلکہ اس میں کام کرنے والے ہزاروں افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے اوراسی کی تباہی کے نتیجے میں امریکا نے ایک طرف تو افغانستان کے خلاف جنگ کا آغاز کیا اور دوسری جانب دہشت گردی کے خلاف مہم بھی اپنے عروج پر پہنچ گئی اور جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔