ننکانہ صاحب سے 4 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 5 نومبر 2014
ننکانہ صاحب میں سکھ یاتری باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات منا رہے ہیں جس کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے. فوٹو؛فائل

ننکانہ صاحب میں سکھ یاتری باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات منا رہے ہیں جس کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے. فوٹو؛فائل

ننکانہ صاحب: سیکیورٹی اداروں نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر ننکانہ صاحب سے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز بھارت سے آنے والے سینکڑوں سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا کے جنم دن کی تقریبات منانے ننکانہ صاحب میں موجود ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے حکومت کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے قریب سے ہی 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ سکھ یاتری گزشتہ روز واہگہ کے راستے بذریعہ ٹرین پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ ننکانہ صاحب میں اپنے روحانی پیشوا کا جنم دن منانے کے بعد 9 نومبر کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے اور 13 نومبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔