امریکی گلوکارہ بیونس 2014 کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی سنگر بن گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 5 نومبر 2014
گزشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ میڈونا اس سال نویں پوزیشن پرہیں۔ فوٹو؛ فائل

گزشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ میڈونا اس سال نویں پوزیشن پرہیں۔ فوٹو؛ فائل

لاس اینجلس: امریکی میوزک انڈسٹری سے وابستہ بیونس 2014 میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ بن گئیں ہیں۔

امریکی جریدے فوربس کےمطابق بیونس کی رواں سال آمدنی 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جو ان کی گزشتہ برس کی آمدنی سے دو گنا زہادہ ہے۔ فوربس کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی کمانے والوں میں ٹیلرسوفٹ 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جب کہ پاپ سنگرپنِک 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔

بارباڈوس نژاد گلوکارہ رہانا 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے جب کہ پاپ سنگر کیٹی پیری 4 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ میڈونا اس سال نویں پوزیشن پرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔