کے ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار 593 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پربند

ویب ڈیسک  بدھ 5 نومبر 2014

کراچی: محرم الحرام کی عام تعطیلات کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 انڈیکس 30 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔ 

اسٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار650 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ بند ہونے تک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 216 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو تاریخ کی بلند ترین 30 ہزار 593 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ 31 اکتوبر کو بند ہوئی جس کے بعد ہفتہ وار تعطیل کے بعد مارکیٹ محرم الحرام کی 2 سرکاری تعطیلات کے باعث مزید 2 روز بند رہی اور اس طرح مجموعی طور اسٹاک ایکسچینج میں 4 روز تک کاروبار بند رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔