آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 6 نومبر 2014
آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ 
فوٹو: فائل

آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی:  ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍپاک فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے سمیت افغان وزیر دفاع، قومی سلامتی امور کے سربراہان اور افغان فوج کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل راحیل شریف اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اس دوران آپریشن ضرب عضب سے متعلق امور بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔