- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
کینیڈا میں ایک سے زائد بیویوں والے تارکین وطن کو شہریت نہ دینے کے قانون کی تیاری شروع
ٹورنٹو: کینیڈا کی حکومت نے ایک ہی وقت میں ایک سے زائد بیویوں والے تارکین وطن کو اپنے ملک کی شہریت نہ دینے کے قانون کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ 10 برس کے دوران مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیائی تارکین وطن میں غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے واقعات کے باعث موثر قانون سازی پر کام شروع کردیا گیا ہے، قانون کے تحت ان افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی جن کی ایک سے زائد بیویاں ہیں۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت زبردستی کی شادیوں پر بھی پابندیاں ہوں گی اور شادی کی سب سے کم عمر کو 16 سال رکھا گیا ہے۔
نئے قانون پر کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کرس الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ کسی مرد کی ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں ’وحشیانہ تہذیب‘ ہے، نئے قوانین کا مقصد کینیڈا کے مقامی افراد اور یہاں آنے والے نئے لوگوں کو اس تہذیب سے محفوظ رکھنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ’حکومت کینیڈا میں مقیم افراد اور وہ افراد جو کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے کے خواہش مندوں کو ایک واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ انسانی حقوق کے منافی کسی تہذیبی روایات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائےگا‘۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی عورت نے اپنے رشتے دار سے ساتھ مل کر پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کردیا تھا جس پر کینیڈا کی مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کو بھارت بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔