’ہیپی نیو ایئر‘ سے زیادہ احمقانہ فلم نہیں دیکھی، جیا بچن

ویب ڈیسک  جمعرات 6 نومبر 2014
جو کچھ آج کل بھارت کی فلمی دنیا میں ہو رہا ہے میں اس کا حصہ نہیں بن سکتی، جیا بچن۔ فوٹو؛ فائل

جو کچھ آج کل بھارت کی فلمی دنیا میں ہو رہا ہے میں اس کا حصہ نہیں بن سکتی، جیا بچن۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ سالوں میں بننے والی فلموں میں ’ہیپی نیو ایئر‘ سے زیادہ احمقانہ فلم نہیں دیکھی۔

بھارتی میڈیار رپورٹس کے مطابق جیا بچن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں حالیہ سالوں میں بننے والی فلموں میں ’ہیپی نیو ایئر‘ سے زیادہ احمقانہ فلم انہوں نے نہیں دیکھی، یہ فلم صرف اس وجہ سے دیکھی کہ اس میں میرے بیٹے ابھیشک بچن نے بھی اداکاری کی۔

جیا بچن کا کہنا تھا کہ جو کچھ آج کل بھارت کی فلمی دنیا میں ہو رہا ہے میں اس کا حصہ نہیں بن سکتی اور نہ ہی اب کسی فلم میں کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل فلم انڈسٹری میں ادب کا فقدان ہونے کی وجہ سے اچھے معیار کی فلمیں نہیں بن رہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔