ہفتہ کو انگلینڈ جارہا ہوں جہاں 10 نومبر کو بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دوں گا، سعید اجمل

ویب ڈیسک  جمعرات 6 نومبر 2014
آسٹریلیا کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے، سعید اجمل۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے، سعید اجمل۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں جو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا وہی ٹیم میں آگے آئے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے، پورے کیرئیر کے دوران پاکستان کی بیٹنگ کا یہ روپ نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ کو وہ انگلینڈ جارہے ہیں جہاں  ان کا  10 نومبر کو بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگا۔

سعید اجمل  کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں جو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا وہی ٹیم میں آگے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی کے لئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں اورانہیں پورا یقین ہے کہ جلد واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2 ماہ قبل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث جادوگر اسپنرسعید اجمل پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد سعید اجمل نے دوسرا کے مؤجد ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنے ایکشن کی بہتری کے لئے لاہور کرکٹ اکیڈمی میں محنت کی اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لئے پر امید ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔