برازیل میں سرجری کے بعد ایک شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکال لی گئی

برازیل کے علاقےلونڈرینو میں ایک شخص نے کچھ منفرد دکھانے کے لیے دو فٹ لمبی ایل نسل مچھلی اپنے پیٹ میں داخل کر لی


ویب ڈیسک November 06, 2014
یہ میڈیکل کی تاریخ کا عجیب اور انوکھا آپریشن تھا، ڈاکٹرز سینٹرل یورپین نیوز

زندہ مکھی نگل جانا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن زندہ مچھلی کا پیٹ میں نہ صرف چلے جانا بلکہ پیٹ میں زندہ رہنا ایک دلچسپ واقعہ ہے جو پیش آیا برازیل میں جہاں ایک شخص کے پیٹ میں موجود زندہ مچھلی کو سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ برازیل کے علاقےلونڈرینو میں ایک شخص نے کچھ منفرد دکھانے کے لیے دو فٹ لمبی ایل نسل مچھلی کو اپنے پیٹ میں داخل کر لیا تاہم جلد ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیاکیونکہ مچھلی نے اس کے پیٹ میں تیزی سے حرکت شروع کردی اور وہ پہنچ گئی اس کی غذائی نالی میں اور یہاں سے اب اسے باہر نکالنا ممکن نہ رہا، اب موصوف کو احساس ہوا کہ وہ کیا کربیٹھے، تکلیف کے مارے چلاتے ہوئے جب اسپتال پہنچے تو اس دوران مچھلی نے ان کا نظام انہضام شدید متاثر کردیا۔

ڈاکٹرز کو فوری طور پر موصوف کا آپریشن کرنا پڑا اورجب مچھلی کو پیٹ سے باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت بھی زندہ تھی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ میڈیکل کی تاریخ کا عجیب اور انوکھا آپریشن تھا جس میں مچھلی زندہ نکالی گئی ہو، جنوبی امریکا میں پائی جانے والی مچھلی ایسی جگہ زندہ رہتی ہے جہاں گندہ پانی ہوتا ہے اور جس میں آکسیجن کافی کم مقدار میں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2013 میں چین میں ایک شخص نے 20 انچ لمبی مچھلی اپنے پیٹ میں داخل کر لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں