بھٹ شاہ، عزاداروں کی بس الٹ گئی،4جاں بحق،25زخمی

نامہ نگار  جمعـء 7 نومبر 2014

بھٹ شاہ: ہالا  کے قریب عزاداروں کی بس الٹ گئی، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 25  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ کے قریبی گاؤں وصی مراد شاہ سے قاضی احمد مجلس میں شرکت کے لیے جانے والے عزاداروں کی تیز رفتار بس ہالا قومی شاہراہ پر جانو واٹر اسٹاپ کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 بچے روزینہ، میسم، ثمینہ اور میر حسن جاں بحق ہوگئے جبکہ دلشاد، شہازیب، منیب اور بس ڈرائیور سمیت25 افراد زخمی ہوئے جنھیں تعلقہ اسپتال لے جایا گیا۔ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی اسپتال پہنچ گئی۔

افراتفری کے باعث ڈاکٹر وہاں سے غائب ہوگئے۔ مخدوم غلام محی الدین کے صاحبزادے مخدوم عمار کے کہنے پر ڈاکٹرز اور عملہ واپس پہنچا اور زخمیوں کو طبی امداد دی ۔ایک زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔ حادثہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔