تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث مزید 2 بچے چل بسے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

مٹھی سول اسپتال اور چھاچھرو کے تحصیل اسپتال میں دوران علاج بچے چل بسے جبکہ اسپتال میں اب بھی متعدد بچے زیرعلاج ہیں۔


ویب ڈیسک November 08, 2014
مٹھی سول اسپتال اور چھاچھرو کے تحصیل اسپتال میں دوران علاج بچے چل بسے جبکہ اسپتال میں اب بھی متعدد بچے زیرعلاج ہیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:

تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 38 روز کے دوران قحط کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 39 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے تحصیل اور مٹھی کے سول اسپتال میں قحط سالی کے شکار 2 بچے دوران علاج چل بسے جس کے بعد ایک ماہ میں غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 29 اور گزشتہ 38 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔ مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار متعدد بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔


واضح رہے کہ صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے ترتیب دی گئی رپورٹ میں تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کو ٹھہرایا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں