بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو 162 رنز سے شکست دےدی

ویب ڈیسک  جمعـء 7 نومبر 2014
میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی۔

کھلنا: بنگلا دیش نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں 162 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

بنگلادیش کے شہر کھلنا کے شیخ ابو نصر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز 201 رنز 5 وکٹوں کے نقصان سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور 9 وکٹوں پر 248 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی جب کہ زمبابوے کو جیت کے لئے 314 رنز کا ہدف ملا لیکن مہمان ٹیم بنگلادیشی بولرز کے سامنے میچ ڈرا کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 151 رنز پر پویلین لوٹ گئی،ہیملٹن مساکدزا 61، ریگس چاکابوا 27، ایرون 21 اور چکمبورا 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جن کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں شامل نہ ہو سکا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شکیب الحسن 5، تیجل السلام 3 اور جوبیر حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی سنچریوں کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 433 رنز بنائے تھے جبکہ زمبابوین ٹیم پہلی اننگز میں 368 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔