حکومت اوراپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے لئے رانا بھگوان داس کے نام پراتفاق

ویب ڈیسک  جمعـء 7 نومبر 2014
جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے بطور چیف الیکشن کمشنر تقرر کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی، ذرائع۔ فوٹو؛فائل

جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے بطور چیف الیکشن کمشنر تقرر کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی، ذرائع۔ فوٹو؛فائل

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مند کرنے کے لئے سینیٹر رضاربانی کو ذمہ داری سونپ دی جو ان سے ملاقات کے بعد انہیں منانے کی کوشش کریں گے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی رانا بھگوان داس کے نام پراتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے کے بعد رانا بھگوان داس کی تقرری کے لئے قانون سازی یا آرڈیننس لایا جاسکتا ہے، رانا بھگوان داس بطور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیرمین کی حیثیت سے  بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔