اردن کے اسکول پر جنات کے حملے میں 4 طالبات زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 نومبر 2014
اس سے قبل بھی مغربی اردن کے ایک اسکول میں جنوں نے حملہ کر دیاتھا جس میں ایک خاتون ٹیچر اور 17 طالبات نے بمشکل اپنی جان بچائی تھی۔ فوٹو؛ فائل

اس سے قبل بھی مغربی اردن کے ایک اسکول میں جنوں نے حملہ کر دیاتھا جس میں ایک خاتون ٹیچر اور 17 طالبات نے بمشکل اپنی جان بچائی تھی۔ فوٹو؛ فائل

عمان: آپ نے جن بھوتوں اور  چڑیلوں کے حملوں کے قصے کہانیاں اور افسانے تو بہت پڑھےاور سنے ہوں گے مگر اس کی حقیقت اردن کے ان طالب علموں سے پوچھی جائے جنہوں نے عملی طور پر نہ صرف جنوں کو دیکھا بلکہ ان کے حملے کا شکار ہو کر زخمی بھی ہوئے۔

اردن کے مغربی حصے میں واقع لڑکیوں کے ایک اسکول میں اس وقت کہرام مچ گیا جب جنوں کی جماعت نے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 طالبات زخمی ہو گئیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسکول پر شیطان جنوں کا قبضہ ہے کیونکہ  اسکول کے ارد گرد  آسب زدہ درخت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مغربی اردن کے ایک اسکول میں جنوں نے حملہ کر دیاتھا جس میں ایک خاتون ٹیچر اور 17 طالبات نے بمشکل اپنی جان بچائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔