گووندا کے ڈانس کا کوئی ثانی نہیں علی ظفر پری نیتی چوپڑا

مزاحیہ اداکاری اورڈانس میں گووندا کاکوئی ثانی نہیں ہےلیکن انکا میرےکام کو سراہنا میرےلئے کسی اعزازسےکم نہیں ہے،علی ظفر


Qaiser Iftikhar November 09, 2014
بالی ووڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری میں صرف ان ہی لوگوں کوکام کرنے کا موقع مل پاتا ہے جوان کے معیار تک پہنچتے ہوں، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے بہترین ڈانسر اورکامیڈی ہیروگووندا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا' وہ جتنے بڑے فنکارہے اس سے بڑھ کراچھے انسان ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مزاحیہ اداکاری اورڈانس میں گووندا کا کوئی ثانی نہیں ہے لیکن ان کی جانب سے میرے کام کوسراہنا میرے لیے اعزازسے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے کام سے لوگوں کو انٹرٹین کرنے کا مشن لے کر پاکستان سے دیارغیرمیں بیٹھا ہوں' بالی ووڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری میں صرف ان ہی لوگوں کوکام کرنے کا موقع مل پاتا ہے جوان کے معیار تک پہنچتے ہوں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ بالی وڈکے سب سے بڑے فلمساز ادارے یش راج بینرز نے مجھے اپنی فلموں میں اہم کرداروں میں سائن کیا۔ دوسری جانب نئی فلم میں فلم اسٹارگووندا کے ساتھ کام کرنا کوئی آسان بات نہیں تھی' ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تویادگارتھا ہی لیکن انھوں نے ہالی وڈ فلموں میں میرے روشن مستقبل کی جوپیش گوئی کی ہے، وہ بھی اب میرے لیے ایک ٹاسک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

اسی طرح اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ گووندا کے رقص کی پرستار ہیں' انھیں فلم '' کل دل'' میں گووندا نے ساتھ گانے میں رقص کرنے کا موقع ملا جو کافی چیلنجنگ تھا وہ گووندا کے طرز رقص کی بہت بڑی فین ہیں۔ ان کا رقص کا انداز مختلف اور دلفریب ہے ، کوئی ان جیسا رقص نہ کر سکتا ہے نہ ہی کاپی کر سکتا ہے وہ بڑے لیجنڈ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں