ڈیانا کی ریاست میں ’’ بلیک پرنس‘‘ کی شوٹنگ پر ناز ہے: شبانہ اعظمی

نیٹ نیوز  اتوار 9 نومبر 2014
’’ بلیک پرنس‘‘ کی کہانی آنجہانی مہاراجا دلیپ سنگھ کی حقیقی زندگی کی کہانی ہے جو کافی درد ناک ہے۔ فوٹو : فائل

’’ بلیک پرنس‘‘ کی کہانی آنجہانی مہاراجا دلیپ سنگھ کی حقیقی زندگی کی کہانی ہے جو کافی درد ناک ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی خاندانی ریاست التھورپ میں فلم ’’ بلیک پرنس‘‘ کی عکسبندی کروانا باعث فخر ہے ۔

سینئر اداکارہ شبانہ عظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی خاندانی ریاست التھورپ میں اپنی نئی فلم ’’ بلیک پرنس‘‘ کی عکسبندی کروانا فخر کی بات ہے ۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں شہزادی لیڈی ڈیانا نے اپنا بچپن گزارا تھا۔

’’ بلیک پرنس‘‘ کی کہانی آنجہانی مہاراجا دلیپ سنگھ کی حقیقی زندگی کی کہانی ہے جو کافی درد ناک ہے‘ دلیپ سنگھ سکھوں کے دور آخر کے بادشاہ تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔