وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہوگئے

دورہ جرمنی کے دوران وزیر اعظم جرمن چانسلر اور دیگراعلیٰ ترین حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔


ویب ڈیسک November 10, 2014
وزیر اعظم نواز شریف چین کے سرکاری دورے سے گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے ہیں فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم نواز شریف جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، انہیں اس دورے کی دعوت جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے دی تھی، اپنے دورہ جرمنی کے دوران وزیر اعظم جرمن چانسلر اور دیگراعلیٰ ترین حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور،عالمی وعلاقائی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف چین کے سرکاری دورے سے گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں