بڑھتی عمر کے ساتھ جمائیاں لینے کی عادت کم ہو جاتی ہے

نیٹ نیوز  پير 10 نومبر 2014
جمائیاں لینے کا عمل عمر بڑھنے کے ساتھ گھٹتا چلا جاتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

جمائیاں لینے کا عمل عمر بڑھنے کے ساتھ گھٹتا چلا جاتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

لندن: اب عمر چھپانے کے عادی خواتین و حضرات ہوشیار ہوجائیں کیونکہ بڑھاپا اب میک اپ وغیرہ سے تو چھپ سکتا ہے مگر جمائیاں نہ لینا سب راز افشا کردے گا۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ جمائیاں لینے کا عمل عمر بڑھنے کے ساتھ گھٹتا چلا جاتا ہے اور اگر بالکل ہی اس سے جان چھوٹ جائے تو سمجھ لیں کہ آپ واقعی بوڑھے ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جمائیاں ایک ایسی عادت ہے جس سے کسی کی عمر کا تعین بھی ممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔