فیض احمد فیض، چند نئی دریافتیں

محمد اختر  اتوار 30 ستمبر 2012
 بظاہر یہ کوئی چونکا دینے والا عنوان نہیں یعنی یہ لائل پور شہر اور فیض احمد فیض کے تعلق کے بارے میں کتاب ہے۔  فوٹو : فائل

بظاہر یہ کوئی چونکا دینے والا عنوان نہیں یعنی یہ لائل پور شہر اور فیض احمد فیض کے تعلق کے بارے میں کتاب ہے۔ فوٹو : فائل

مصنف: اشفاق بخاری
ناشر: سانجھ ، بک سٹریٹ 46/2 مزنگ روڈ، لاہور

صفحات: 230
قیمت: تین سو ساٹھ روپے

فیصل آبادجو کسی زمانے میں لائل پور تھا، اس کے بارے میں کتابوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ اس سلسلے کی چھٹی کتاب ہے۔ بظاہر یہ کوئی چونکا دینے والا عنوان نہیں یعنی یہ لائل پور شہر اور فیض احمد فیض کے تعلق کے بارے میں کتاب ہے۔ پاکستان کے ہر بڑے شہر میں فیض صاحب کی آمد اور قیام کے سلسلے دراز ہیں مگر لائل پور میں فیض صاحب کی آمد کئی اعتبار سے مختلف اور تاریخی رہی ہے۔ لائل پور کا یہ خصوصی امتیاز ہمیشہ برقرار رہے گا۔

فیض احمد فیض اور لائل پور کا ایک بنیادی حوالہ تو خاندان فیض کی ایک شاخ کا ہے۔ سیالکوٹ سے فیض کا پہلا سفر لائل پور ہی کا تھا جہاں وہ چنیوٹ بازار میں رہائش پذیر اپنی بہن کے گھر بچے کی ولادت پر آئے تھے۔ اس کے بعد بھی کئی مرتبہ مذکورہ شہر آئے۔ یہیں پر انہیں ایک ’’حسن دل آراء‘‘ سے عشق بھی ہوا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی سازش کیس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل لائل پور میں قید کا عذاب بھی جھیلا۔ فیض کے والد کے بارے میں بھی بہت سی ایسی معلومات ملتی ہیں، جن سے زیادہ تر مداحین فیض بے خبر ہوں گے۔ دوسرے لفظوں میں فیض صاحب کی زندگی میں لائل پور (اب فیصل آباد) میں گزرے ایام ایک جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ بقول مصنف اس کتاب میں حیات فیض کے کئی گوشے پہلی مرتبہ منظر عام پر لائے گئے ہیں اور فیض کے چاہنے والوں کے لیے اس کی تحریریں قابل قدر ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔