کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی 100انڈیکس پہلی بار31 ہزار کی حد پار کرگیا

کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے کے بعد31 ہزار 281 پر بند ہوا


ویب ڈیسک November 10, 2014
کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مثبت رجھان دیکھا جارہا ہے۔۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار 300 کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین اور مختلف کمپنیوں سے اربوں ڈالر مالیت کے 21 معاہدوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر انتہائی مثبت اثر ڈالا اور کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھی گئی جو پورے دن جاری رہی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار 300 کی بلند ترین نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 31 ہزار 395 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعد میں انڈیکس میں قدرے گراوٹ دیکھی گئی اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 31 ہزار 281 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کے روز 402 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 240 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ اور 139 کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 23 کمپنیوں کے شیئرز کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 227 پوائنتس اضافے کے بعد 20ہزار 255 جبکہ آل شیئرز انڈیکس 343 پوائنٹس اضافے کے بعد 23 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں