سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وزیراعظم نااہلی کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا

پہلے آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے حوالے سے فیصلہ آنا ضروری ہے اوراس کے لئے سینئر وکلا کی معاونت درکار ہے،عدالتی فیصلہ


ویب ڈیسک November 10, 2014
چیف جسٹس کو اس حوالے سے مختصر فیصلہ بھجوایا جائے گا اور اگر وہ ضروری سمجھیں تو اس پر بنچ تشکیل دے دیں، بنچ کا فیصلہ، فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وزیراعظم نااہلی کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست کو آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت یکھنے ہوگااوراس کے لئے سینئر وکلا کی معاونت درکار ہوگی جس کے لئے چیف جسٹس کو فیصلہ بھجوایا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے کوئٹہ رجسٹری میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کی، اس موقع پرعدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے حوالے سے فیصلہ آنا ضروری ہے، تجویز کرتے ہیں کہ 3 سینئر وکلا رضا ربانی، خواجہ حارث اور حامد خان عدالت کی معاونت کریں۔

اٹارنی جنرل نے اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اس درخواست کو سیاسی نوعیت کی قرار دے کر خارج کرچکی ہے جس پر جسٹس جواد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ بنیادی مسئلہ ہے اور آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ہی اس درخواست کو دیکھنا ہوگا جس کے لئے سینئر وکلا کی معاونت درکار ہے۔ بنچ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس حوالے سے مختصر فیصلہ بھجوایا جائے گا اور اگر وہ ضروری سمجھیں تو اس پر بنچ تشکیل دے دیں، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔