انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نجم سیٹھی کا نام صدارت کے لئے منظور کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان 2015 میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں کیا جائے گا۔
دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پینل نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نجم سیٹھی کا نام منظور کرلیا جس کے بعد آئندہ سال آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران جنرل کونسل نجم سیٹھی کا بطورصدر نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔ بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے موجودہ صدر مصطفیٰ کمال کی مدت پوری ہونے کے بعد نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے عہدے پر فائز ہوں گے۔