موقع ملا تو ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، محمد عامر

ویب ڈیسک  پير 10 نومبر 2014
اگر دوبارہ موقع ملا تو ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، فاسٹ بولر محمد عامر فوٹو:ایکسپریس نیوز

اگر دوبارہ موقع ملا تو ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، فاسٹ بولر محمد عامر فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہےکہ کرکٹ میں بہتر مستقبل کے لیے محنت کررہا ہوں اور موقع ملا تو ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میں نے شروع دن سے ہی اپنی غلطی کو قبول کیا اور سب سچ بتایا جس کے باعث بہت مطمئن رہا، اتنی شہرت پر ایسا ہوجانا میرے لیے بہت مشکل تھا جب کہ سزا کا 4 سال کا عرصہ بھی بہت اہم تھا لیکن اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ہر لمحے ساتھ دیا۔ عامر کا کہنا تھا کہ انہیں  سزا کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔

محمد عامر نے کہا کہ  اسپورٹس مین کے لیے فٹنس بے حد ضروری ہے اس لیے اس پر محنت کررہا ہوں اور موقع ملا تو ایک بار پھر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نےکہا کہ کرکٹ میں جس طرح میرا ماضی رہا ہے تو شائقین کو مجھ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اسی لیے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں تاکہ انہیں فٹ نظر آؤں کیونکہ فٹنس ہوگی تو اچھا پرفارم کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔