فلم میں مجھے گنجا دیکھنے کیلیے مداح بے چین ہیں،رنویر سنگھ

نیٹ نیوز  منگل 11 نومبر 2014
 فلم ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ کے لیے اپنا سر منڈوایا ہے،رنویر سنگھ ۔ فوٹو : فائل

فلم ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ کے لیے اپنا سر منڈوایا ہے،رنویر سنگھ ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ وہ دپیکا پڈوکون کو گنجے اچھے لگتے ہیں۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ انھوں نے فلم ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ کے لیے اپنا سر منڈوایا ہے‘ فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں اور انھیں بھی وہ گنجے بے حد اچھے لگے ہیں۔ انھوں نے ان کے ساتھ سر منڈوا کر تصاویر شیئر کیں ۔ جس پر انھوں نے پیغام میں دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ وہ عکسبندی کے آغاز کی بے صبری سے منتظر ہیں تاکہ اداکار کا یہ انداز اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔