- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
کوئٹہ کے ڈبل روڈ پردھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 28 زخمی
کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 28 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈبل روڈ پر شہری ہوٹل پر ناشتہ کررہے تھے کہ اس دوران قریب کھڑی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایک بچہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے متعدد دکانیں تباہ اور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ جائے وقوعہ سے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نذیراحمد لانگو کی گاڑی بھی گزررہی تھی جو دھماکے کی زد میں آگئی.
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تقریباً 40 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا اورخدشہ ہے کہ دہشتگردوں کا ہدف انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا اس کا انجن اور چیسز نمبر حاصل کرلیا جب کہ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق ہوا جو اس وقت گاڑی کے قریب موجود تھا جب کہ اسپتال میں زیر علاج ایک زخمی بھی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے آئی جی کو شہر بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈبل روڈ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔