سلمان کی بہن کی شادی میں عامر خان بن بلائے مہمان بننے کو تیار

سلمان کےساتھ اتنےقریبی تعلقات ہیں کہ انکی بہن کی شادی میں شرکت کیلئےمجھےکسی دعوت نامےکی ضرورت نہیں ہے، بالی ووڈ اداکار


ویب ڈیسک November 11, 2014
سلمان خان کی بہن ارپتا دلی کے ایک بزنس مین آیوش شرما کے ساتھ 18 نومبر کو حیدرآباد میں شادی کر رہی ہیں. فوٹو؛فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے سلمان خان کے ساتھ اس قسم کے تعلقات ہیں کہ انہیں دبنگ اداکار کی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان سے جب ایک تقریب میں پوچھا گیا کہ سلمان خان نے اپنی بہن ارپتا کی شادی کے لئے شاہ رخ خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے تو اس کے جواب میں مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ سلمان اور میرے اتنے قریبی تعلقات ہیں کہ ان کی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے مجھے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کی بہن ارپتا میری بہن ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی بہن ارپتا دلی کے ایک بزنس مین آیوش شرما کے ساتھ 18 نومبر کو حیدرآباد میں شادی کر رہی ہیں جس کے بعد شادی کی ایک تقریب دلی میں جب کہ آخری تقریب ممبئی میں منعقد ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں