آپریشن ’’خیبر ون‘‘ کے دوران اہم کمانڈروں سمیت 135 دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی اور فاٹا سےدہشتگردوں کےخاتمےکیلئےفوج کی جانب سےآپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون اور ٹو کامیابی سےجاری ہے


ویب ڈیسک November 11, 2014
آپریشن کے نتیجے میں 250 دہشتگرد اور اہم کمانڈر ہتھیار بھی ڈال چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

آپریشن ''خیبر ون'' کے دوران دہشت گردوں کے اہم کمانڈر سمیت 135 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ''خیبر ون'' کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں اب تک 135 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کے نتیجے میں 250 دہشت گرد اور اہم کمانڈر ہتھیار بھی ڈال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرایجنسی اور فاٹا سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون اور ٹو بھرپور کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ان شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ ان دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں