امریکا میں شادی کی انگوٹھی نے ایک شخص کی جان لے لی

33سالہ فرگوسن کی جب موت واقع ہوئی تو اس وقت وہ اپنے سسرال میں تھا، پولیس


ویب ڈیسک November 12, 2014
فرگوسن کے سسرالی اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن وہ اس سے قبل ہی موت کے منہ میں جاچکا تھا۔ فوٹو:فائل

بعض اوقات خوشی دینے والی چیزیں موت کا باعث بن جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست فلوریڈا میں جہاں شادی کی انگوٹھی پہنے شخص کا ہاتھ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جو اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ جیسن فرگوسن اپنے سسرال میں کسی کام سے الیکٹرک مشین لگا رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ میں پہنی ہوئی شادی کی انگوٹھی بجلی کی تار سے نکلے ہوئے تانبے کے وائر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اوروہ نیچے گرگیا، فرگوسن کے سسرالی اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن وہ اس سے قبل ہی موت کے منہ میں جاچکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں