مہاراشڑا میں بی جے پی کے گورنر کو کانگریس کے اراکین اسمبلی نے زخمی کرڈالا

کانگریس کے اراکین اسمبلی گورنر کے اعتماد کے ووٹ کے طریقہ کار کے خلاف اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاج کر رہے تھے


ویب ڈیسک November 12, 2014
گورنر کو زخمی کرنے کے الزام میں ریاستی اسمبلی کے اسپیکرنے کانگریس کے 5 ارکان کو 2 سال کے لیے معطل کردیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں احتجاج کرنے والے کانگریس کے ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے ریاستی گورنر کو قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے سے زبردستی روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔


ریاستی وزیر خزانہ کے مطابق کانگریس کے اراکین اسمبلی گورنر کے اعتماد کے ووٹ کے طریقہ کار کے خلاف اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاج کر رہے تھے کہ اس موقع پر ریاست کے گورنر ودیا ساگر راؤ اسمبلی میں داخل ہونے لگے تو اس دوران احتجاج کرنے والے ارکان نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو اسی کشمکش میں گورنر اور دیگرسرکاری اہلکار زخمی ہوگئے۔


واقعے کے بعد اسمبلی کے اسپیکرنے کانگریس کے 5 ارکان کو 2 سال کے لیے معطل کردیا جب کہ دوسری جانب کانگریس کا کہنا تھا کہ ان کے اراکین نے جان بوجھ کرگورنرکو زخمی نہیں کیا لیکن پھر بھی وہ اس پر معافی مانگتے ہیں تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا تھا کہ معاملہ صرف معافی مانگے سے ختم نہیں ہوگا۔


واضح رہے کہ نومنتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے گورنر نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تاہم کانگریس اور شیو سینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس کے لئے ووٹنگ نہیں کرائی جو آئینی طریقہ ہے اس لیے وہ اپنی اکثریت ثاہت نہیں کرسکے۔ دونوں جماعتوں کا مؤقف تھا کہ صرف اراکین کے ہاں کہنے پر اعتماد کا ووٹ حاصل کیا گیا جو جمہوریت کے خلاف ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں