سانحہ ماڈل ٹاؤن حکومت پنجاب اور عوامی تحریک کے درمیان جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے پراتفاق

دونوں جانب سے اس بات پربھی اتفاق کیا گیاکہ پنجاب حکومت اورطاہرالقادری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کےفیصلوں کوتسلیم کریں گے


ویب ڈیسک November 13, 2014
17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں تحریک منہاج القرآن کے 12 کارکن جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، فوٹو: فائل

حکومت پنجاب اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے پنجاب کے باہر سے تعلق رکھنے والے افسران پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بننانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ کا پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی اور خرم نواز گنڈا پور سے رابطہ ہوا جس میں دونوں فریقین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اور طاہر القادری غیر متنازعہ جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ اس کے فیصلوں کوبھی تسلیم کریں گے، پاکستان عوامی تحریک اور پنجاب حکومت کے درمیان جے آئی ٹی کے لئے آفتاب چیمہ ، شاہد حیات، ناصر درانی اور عبدالرزاق کے ناموں پر غور کیا گیا تاہم شاہد حیات کے پیپلز پارٹی سے قریبی روابط کے باعث مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں نے تحفظات کاا ظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں تحریک منہاج القرآن کے 12 کارکن جاں بحق جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل ٹریبونل قائم کیا تھا تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں