عمران خان اب ’’اعلان خان‘‘ بن چکے اور ان کا جنون طاقت کے حصول کے سوا کچھ نہیں خواجہ آصف

حکومت اس بات سے آگاہ تھی کہ بیرونی ہاتھ اسلام آباد دھرنوں کے حمایتی ہیں ، وزیردفاع


ویب ڈیسک November 13, 2014
عمران خان کا دھرنا بھی آہستہ آہستہ اپنی موت مررہا ہے، خواجہ آصف، فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اب اعلان خان بن چکے ہیں اور ان کا جنون صرف طاقت کے حصول کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں موجود وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اب اعلان خان بن چکے ہیں، ان کا جنون صرف طاقت کے حصول کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن دھرنوں کے حمایتی ہیں جبکہ حکومت اس بات سے بھی آگاہ تھی کہ بیرونی ہاتھ بھی دھرنوں کے حمایتی ہیں لیکن اب عمران خان کا دھرنا بھی آہستہ آہستہ اپنی موت مررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں