سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

سعودی عرب میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی


ویب ڈیسک November 13, 2014
منشیات کا استعمال معاشرے کیلئےنقصان دہ ہے اس وجہ سے حکومت مکمل طور پرمنشیات کے خاتمے کے لئے سرگرم ہے،سعودی وزارت داخلہ

سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ روز پاکستانی شہری نیاز محمد غلام کا منشیات اسمگلنگ کیس میں سر قلم کردیا گیا جس کے بعد ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق نیاز محمد غلام پر بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سر قلم کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے اور فرد واحد دونوں کے لئے نقصان دہ ہے اس وجہ سے حکومت مکمل طور پر ملک سے منشیات کے خاتمے کے لئے سرگرم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں