- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بورڈ نے فاتح کرکٹرز کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا
لاہور: پی سی بی نے فاتح قومی کرکٹرز کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا،کینگروز کو کلین سویپ کرنے والے16رکنی سکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کیلیے 5،5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ٹاپ پرفارمرز کپتان مصباح الحق اور یونس خان10,10 جبکہ احمد شہزاد اور ذوالفقار بابر5،5 لاکھ اضافی وصول کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کیویز کیخلاف فتح پر ٹیم کا ہر کھلاڑی مبارکباد کا مستحق ہے، مصباح الحق کی کپتانی کے حوالے سے صورتحال واضح کرنے کا مثبت نتیجہ سامنے آیا، ٹیم کی کارکردگی میں استحکام اور اعتماد نظر آنے لگا جو ورلڈ کپ سمیت آئندہ اہم ایونٹس میں کام آئے گا۔ انھوں نے ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے پر 16رکنی سکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو 5،5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
بہترین پرفارمنس پر کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو10،10 جبکہ ذوالفقار بابر اور اظہر علی کو5،5 لاکھ روپے اضافی ملیں گے، احمد شہزاد اور سرفراز احمد کو مجموعی طور پر ساڑھے7لاکھ روپے فی کس جبکہ یاسر شاہ کو عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ایک لاکھ روپے اضافی بھی ہاتھ لگیں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس، منیجر معین خان، دیگر کوچز اور دورے پر موجود تمام معاون اسٹاف کو بھی ساڑھے 3،3 لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 1کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔