شاہ رخ خان بڑا اداکار ہے ان کی عزت کرتا ہوں سیف علی خان

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان میرے بہت سے خیالات پر ہاوی رہتے ہیں، سیف علی خان


ویب ڈیسک November 14, 2014
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت مزہ آیا، سیف علی خان۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہناہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت مزہ آیا اور ایک بڑا اداکار ہے میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ جب بھی کام کیا ہمیشہ اچھا لگا، وہ بہت ہی زبردست شخصیت کے مالک ہیں، میری شادی کی تقریب میں شریک بالی ووڈ کی شخصیات میں سے شاہ رخ خان بھی ایک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھتا ہوں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ میرے بہت سے خیالات پر وہ ہاوی رہتے ہیں۔

سیف علی خان نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں کردار سے متعلق سے خبروں سے بہت مایوسی ہوئی ہے، میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ بہت کام کیا ہےا ور میں جانتا ہوں کہ ان کا بھارتی فلم انڈسٹی ی میں کیا کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایک بہت بڑے اداکار ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں