بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری پاکستان کا منہ توڑ جواب

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک November 15, 2014
بھارت میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علی الصبح بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ شروع کردیا، اس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گولاباری اور فائرنگ سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے، بھارتی جارحیت پر رینجرز کے جوانوںٕ نے بھی ملک کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہ رکھی اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاموش مجبور کرادیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں