پاکستانی ایان علی دنیا کی 10ویں خوبصورت ماڈل قرار

نیٹ نیوز  اتوار 16 نومبر 2014
روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل ارینہ شیک کو سال رواں کی سب سے خوبصورت ماڈل قرار دیتے ہوئے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔  فوٹو : فائل

روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل ارینہ شیک کو سال رواں کی سب سے خوبصورت ماڈل قرار دیتے ہوئے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاکستانی ماڈل ایان علی کو دنیا کی دسویں خوبصورت ماڈل قرار دیا گیا ہے۔

ایک انٹرنیشل ایجنسی کی طرف سے ہونے والے سروے’’ٹاپ موسٹ بیوٹی فل ماڈل آف دی2014 ‘‘میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے پروفائل رکھے گئے جن میں ہنی لی، ایشیتا گپتا، ازابیل ڈازا اور میگن فوکس سمیت بہت سی ماڈلز شامل ہیں۔

روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل ارینہ شیک کو سال رواں کی سب سے خوبصورت ماڈل قرار دیتے ہوئے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے اسٹیٹس میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اس سروے میں پاکستانی ماڈل کو دسواں نمبر ملنا ہمارے ملک اور ہماری فیشن انڈسٹری کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔