عجیب آدمی جو اپنے جسم میں وائی فائی سگنل موصول کرسکتا ہے

نیٹ نیوز  پير 17 نومبر 2014
برطانیہ کا 32 سالہ فرینک سوین اپنے جسم میں وائی فائی کے سگنل موصول کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کا 32 سالہ فرینک سوین اپنے جسم میں وائی فائی کے سگنل موصول کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: آج کل جدید موبائل فونز میں وائی فائی ٹیکنالوجی کی سہولت مہیا کی جاتی ہے لیکن ایک برطانوی شخص نے اپنے جسم میں ہی یہ صلاحیت پیدا کرلی ہے کہ وہ وائی فائی سگنل موصول کرسکتا ہے۔

32 سالہ فرینک سوین کو 20 سال کی عمر میں سماعت کی کمزوری کا مسئلہ درپیش ہوگیا اور رفتہ رفتہ ان کی قوت سماعت ختم ہونے لگی۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے ان کے کان میں قوت سماعت بہتر بنانے والا آلہ نصب کیا گیا اور چونکہ وہ سائنس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اس لیے انھوں نے فینٹم ٹیرینز نامی آلے کو وائی فائی سگنل موصول کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس کردیا۔ وہ جب بھی سڑک پر چل رہے ہوتے ہیں یا کسی عمارت میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود وائی فائی کے سگنل ان کے کان میں آواز کی صورت میں سنائی دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔