- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
دفاتر میں کام کرنے والوں کے لئے فیس بک ایٹ ورک متعارف کرادیا گیا

چاہتا ہوں تیزی سےبدلتی دنیا کیلئےجدید ترین پروگرام متعارف کرانےکیساتھ نوجوانوں کیلئےنئےمنصوبےلاؤں،چیف اوربانی ویب سائٹ۔ فوٹو فائل
لندن: عالمی سطح پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ نے اپنے صارف کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے دفاتر میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے ایک نیا اور منفرد ورژن متعارف کرادیا ہے جو اب آپ کی کمپیوٹر اسکرین جلوہ گر ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق فیس بک نے انتہائی خفیہ انداز سے اس منصوبے پر تیزی سے کام کیا اور کافی تحقیق اور ماہرین کی خدمات سے استفادہ لینے کے بعد اسے میدان میں لے آیا، اخبار کے مطابق فیس بک کے نئے پروگرام پرکام کرنے والوں نے اس نئی سائٹ کو ’فیس بک ایٹ ورک‘ کا نام دیا ہے، اس کی مدد سے دفاتر میں کام کرنے والے افراد اپنے ساتھیوں سے رابطے کے ساتھ پروفیشنل تعلقات سے منسلک اور دفتری دستاویزات سے بھی آگاہ رہیں گے، اس سے فیس بک پہلے سے ایسے پروگرام پر کام کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈین کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
گزشتہ ماہ فیس بک نے سالانہ ریکارڈ منافع کا اعلان کیا جو دوگنا اضافے کے ساتھ 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا اور اس موقع پر ویب سائٹ کے بانی اور چیف مارک زوکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تیزی سے بدلتی دنیا کے لیے جدید ترین پروگرام متعارف کرائیں بالخصوص نوجوانوں کے لیے نئے منصوبے لائیں گے۔
2004 میں متعارف کرائی جانے والے فیس بک کو مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اس وقت ایک ارب 35 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔