تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  پير 17 نومبر 2014
تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا، ڈی سی او ، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا، ڈی سی او ، فوٹو:فائل

لاڑکانہ: ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے رہنما شفقت انڑ کی رہائش گاہ کےقریب جلسہ منعقد کیا جائے گا جب کہ ڈی سی او لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلزپارٹی لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حربے استعمال کررہی ہے اور ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔