چین میں فوڈ کی پیکنگ کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

چین کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے اسں طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں


ویب ڈیسک November 18, 2014
چین کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے اسں طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں، فائل فوٹو

WASHINGTON: چین میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شنیڈونگ میں اشیائے خوردونوش کی پیکنگ کرنے والے کارخانے میں آگ لگنے کے نتیجےمیں 18 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس وقت کارخانے میں آگ لگی اس وقت وہاں 140 سے زائد افراد کام کررہے تھے تاہم فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے اسں طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں