ارپتا کی رسم مہندی میں شاہ رخ خان بھی پہنچ گئے

نیٹ نیوز  منگل 18 نومبر 2014
ارپتا آج پیا گھر سدھار جائیں گی جب کہ ان کے ولیمہ کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوگی۔ فوٹو: فائل

ارپتا آج پیا گھر سدھار جائیں گی جب کہ ان کے ولیمہ کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوگی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ گزشتہ روز ارپتا کی مہندی کی رسم ادا کی گئی جس میں سلمان خان ان کے بھائیوں اور فیملی سمیت بالی ووڈ کے متعدد شخصیات نے شرکت کی جس کے بعد ناچ گانے کی ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ رسم مہندی کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی پہنچ گئے اور وہ سلمان خان کے ساتھ ارپتا کو ایک ساتھ پیار دیا اور اس کا سر چوما‘ دوسری طرف اس تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے بیشتر وقت سلمان خان کے گھر والوں کے ساتھ گزارا اور ان کی طرف سے بھی شاہ رخ کو بھی خصوصی پیار اور توجہ دی گئی۔

ارپتا آج منگل کو پیا گھر سدھار جائیں گی جب کہ ان کے ولیمہ کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوگی۔ شاہ رخ خان کے اچانک ارپتا کی رسم مہندی میں آجانا اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ بیشک دونوں سپر اسٹارز سلمان اور شاہ رخ میں فلمی دنیا میں اختلافات ہونگے مگر نجی زندگی میں دونوں میں دوستی اور گھر والوں سے پیار محبت اپنی جگہ قائم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔