آرمی چیف کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات، سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  منگل 18 نومبر 2014
آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ فوٹو فائل

آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ فوٹو فائل

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل لوئیڈ آسٹن اور دیگر عسکری حکام سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سینٹرل کمانڈ کے حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل آسٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کے کردار، اس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔