عمران خان خود کو ہر شعبے کا ماہر سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں وزیر مملکت محمد زبیر

تحریک انصاف اگر تعریف نہیں کرسکتی تو خاموش رہے، وزیر مملکت برائے نجکاری


ویب ڈیسک November 18, 2014
عمران خان اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو بھی سچ سمجھتے ہیں۔ محمد زبیر، فوٹو:فائل

وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہےکہ حکومت ہر فیصلہ ملک و معیشت کے مفاد میں کررہی ہیں جبکہ عمران خان خود کو ہر شعبے کا ماہر سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے جو بھی بہتر ہوا کیا جائے گا اور حکومت ہر فیصلہ ملکی معاشی مفاد میں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اگر تعریف نہیں کرسکتی تو خاموش رہے جبکہ عمران خان خود کو ہر شعبے کا ماہر سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں اور وہ اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو بھی سچ سمجھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں