- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے مارننگ شو’’ست رنگی‘‘ کی زبردست پذیرائی
کراچی: اداکار عمران عباس مارننگ شو ’’ست رنگی‘‘ کی میزبان جویریہ سعود کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے گزشتہ روزشروع ہونیوالے مارننگ شو’’ست رنگی‘‘ نے ناظرین کواپنے حصار میں جکڑ لیا،پہلے ہی دن شو میں موجود نامور شخصیات نے اپنی بہترین گفتگو سے شوکو چار چاند لگادیے۔
گزشتہ روز پیش کیے جانیوالے شو کا موضوع ’’ماں، بچہ اورماں کی نیند‘‘تھا جس میں ایکسپرٹ انیلاویلڈن نے بچے اورماں کے حوالے سے دلچسپ باتیں بتائیں اور لوگوں کے سوالات کے جواب دیے۔اس پروگرام میں مشہور اداکار عمران عباس نے بطور مہمان شرکت کی۔بھارت کے معروف ہدایت کار وکرم بھٹ نے فلم میں ان کے ساتھ کیے ہوئے کام کے بارے میں بہت سی دلچسپ باتیں کیں جبکہ وکرم بھٹ نے اپنی فلم کریچر3Dکی یادیں تازیں کیں،اس فلم میں ہونے والے واقعات سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر’’ست رنگی‘‘ کی میزبان اور معروف ادکارہ کمپیئر جویریہ سعودنے ان کی فلم کاگیت ’’محبت برسا نہ دیں کہ ساون آیا‘‘بہت خوبصورت اندازمیں پیش کیا، جس میں عمران عباس نے ان کا بھر پور ساتھ دیا، شو میں اداکار عمران عباس نے اپنے پرستاروں کے فیس بک پرآنے والے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جانے والا مارننگ شو’’ست رنگی‘‘ پیر سے جمعہ تک پیش کیا جائے گا، یہ شو صبح 9 بجے شروع ہوکر 11 تک جاری رہے گا،’’ست رنگی ‘‘ کے آج پیش کیے جانے والے شومیں فٹنس اوریوگا ایکسپرٹ شکیلہ حسن یوگا اور فٹنس کے حوالے سے قیمتی مشورے دیں گی جبکہ نامور اداکارجاویدشیخ اس شو میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔