بھارت کی وجہ سے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات درپیش ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 19 نومبر 2014
بھارت کی طرف بیان بازی اور سرحد پر کارروائی دہشتگردوں کے خلاف جاری مہم پراثراندازہورہے ہیں، جنرل راحیل شریف۔ فوٹو فائل

بھارت کی طرف بیان بازی اور سرحد پر کارروائی دہشتگردوں کے خلاف جاری مہم پراثراندازہورہے ہیں، جنرل راحیل شریف۔ فوٹو فائل

لندن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے لیے افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہنا ہے کہ آرمی چیف نے امریکی حکام سے کہا کہ  بھارت کی طرف بیان بازی اور سرحد پر کارروائی دہشتگردوں کے خلاف جاری ہماری مہم پراثرانداز ہو رہے ہیں، پاکستان نے اپنی مغربی سرحد پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور انہیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ مشرق میں بھارت سے متصل سرحد پر امن رہے گی تاہم بھارت کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کے خلاف جاری مہم متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دونوں جانب سے اب تک کم از کم 19 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔