خواتین پرستارابھیشک سے ملنے ان کے آفس جا پہنچیں

نیٹ نیوز  جمعـء 21 نومبر 2014
 ہم مداحوں کی وجہ سے ہیں اس لیے ان کا احترام بے حد ضروری ہے، ابھیشک بچن  فوٹو: فائل

ہم مداحوں کی وجہ سے ہیں اس لیے ان کا احترام بے حد ضروری ہے، ابھیشک بچن فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن کی خواتین پرستاروں نے ان سے ملنے کے لیے ان کا پانچ گھنٹے انتظار کیا۔

اداکار ابھیشک بچن جن کی فلم ہیپی نیو ایئر میں کام کرنے کے بعد خواتین اور مردوں دونوں میں مقبولیت بڑھ گئی ہے کی خواتین پرستار کی بڑی تعداد ان سے ملنے کے لیے ان کے آفس ’’جانک‘‘ آپہنچی جہاں وہ دو فلموں کے اسکرپٹ کو پڑھنے میں مشغول تھے۔

ان کے وہاں تعینات عملے نے انھیں خواتین مداحوں کی موجودگی کی خبر نہ دی ۔ وہ پانچ گھنٹے بعد جب باہر آئے تو انھوں نے دفتر میں منتظر خواتین کو دیکھا۔ انھوں نے اپنے عملے کو ان کے بارے میں مطلع نہ کرنے پر ڈانٹا ۔ علاوہ ازیں ان خواتین سے معافی بھی مانگی۔ انھوں نے کہا کہ ہم مداحوں کی وجہ سے ہیں اس لیے ان کا احترام بے حد ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔