زمبابوے کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

چرچ سے باہر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں دھکم پیل اور رش بڑھ جانے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی، پولیس


ویب ڈیسک November 21, 2014
چرچ میں بھگڈر مچینے کا واقعہ زمبابوے کے شہر کیوکرے میں پیش آیا۔ فوٹو: فائل

زمبابوے کے چرچ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے شہر کیوکوے میں جاری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق مذہبی رسوم کی ادائیگی کے بعد جب لوگ اپنے گھروں کو جانے کے لئے نکلے تو چرچ سے باہر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں دھکم پیل اور رش بڑھ جانے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں