میرا بھارتی اور پاکستان نژاد امریکی پروڈیسر کی فلم میں کام کرینگی

اداکارہ کو دبئی میں بھارت کے معروف فلمسازاداروں کے منتظمین نے اپنی فلموں میں سائن کرنے کے لیے رابطے کرلیے۔


Qaiser Iftikhar November 22, 2014
ایک فلم اسٹارہوں اور مجھے پاکستان یا ہندوستان سے کوئی بھی اچھا پروجیکٹ آفرہوگا تومیں اس کاحصہ بنوں گی، میرا۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹارمیرا پر ایک مرتبہ پھر قسمت کی دیوی مہربان ہونے لگی، اسپتال پروجیکٹ میں زمین کے حصول کے بعد جہاں ساکھ بحال ہوئی وہیں دبئی میں بھارت کے معروف فلمسازاداروں کے منتظمین نے اپنی فلموں میں سائن کرنے کے لیے رابطے کرلیے۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ نے امریکا میں پاکستانی نژاد پروڈیوسرکی فلم میں کام کی پیشکش کے بعد نئے پروجیکٹس میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑکردیا۔ معاوضہ کا آدھا حصہ اسپتال کی تعمیر پرخرچ کیا جائے گا۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے دبئی میں رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ میں امریکا میں ایک فیشن شومیں حصہ لینے کے لیے گئی تھی جہاں پرزبردست رسپانس ملا اوراس کے ساتھ ساتھ مجھے ایک پاکستانی نژاد فلم میکر نے اپنی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی پیشکش بھی کردی ہے۔

جس کے معاملات طے ہونے پرباقاعدہ پریس کانفرنس کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، لیکن یہ بات زیادہ خوش آئند ہے کہ دبئی میں قیام کے دوران بالی ووڈکے معروف فلمساز اداروں کے منتظمین نے مجھ سے اپنے نئے پروجیکٹس میں اہم کرداروں کے لیے رابطے کیے ہیں۔ میں نے تاحال کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا کیونکہ میں اب صرف معیاری کام کرنے پرفوکس کیے ہوئے ہوں۔ مجھے بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کاسلسلہ کبھی نہیں رکا لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ اچھا کام کرنے کے بعد غیرمعیاری فلموں کا حصہ بننا درست بات نہیں ہے کیونکہ اس وقت میں اسپتال بنانے کے لیے بھی دن رات سرگرم ہوں۔ اسپتال کی تعمیر کے لیے زمین مل چکی ہے اوراب اس کی تعمیر کے لیے فنڈریزنگ جاری ہے۔ اسی لیے میں نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے کردیا ہے۔

فلم کے معاوضے کی آدھی رقم اسپتال کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں ایک فلم اسٹارہوں اور مجھے پاکستان یا ہندوستان سے کوئی بھی اچھا پروجیکٹ آفرہوگا تومیں اس کاحصہ بنوں گی۔ ماضی میں بھی میں نے بہترین کام کیا اوراب مستقبل میں بھی اسی طرح اچھا کام جاری رکھوں گی۔ مجھے پاکستان میں علاقائی زبانوں میںبننے والی فلموں میںمرکزی کرداروںکی بھی پیشکش ہے لیکن میں اب کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جس سے پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن ہو اس لیے آنے والے چند ماہ کے دوران کچھ ایسے انوکھے پروجیکٹس کے ساتھ جلوہ گرہونگی جوسب کے لیے سرپرائز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں